پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی تعاون کی درخواست

16 ارب ڈالر قرض ادائیگی کیلئے پاکستان نے سعودی عرب سے مزید مالی تعاون کی اپیل کر دی ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال جون کے اختتام تک 16 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے جس کے لیے پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر کی درخواست کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے درخواست توانائی کی خرایداری اور بجٹ سپورٹ کے لیے کی گئی، 3 ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کے طور پر قرض کی درخواست کی گئی ہے جبکہ دیگر پیمنٹ پر مزید 1.2 ارب ڈالر مالیت کا تیل اور یوریا کھاد بھی لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر سپورٹ کی درخواست سعودی سفیر کے ذریعے کی گئی ہے، خیال رہے کہ چند روز قبل ہی سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس رکھے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کا دورانیہ بڑھایا ہے۔

Back to top button