پاکستان کی عوام اس وقت گالم گلوچ کی سیاست کےساتھ نہیں ہیں : بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام اس وقت قیدی نمبر 804 کے ساتھ نہیں کھڑے۔ پاکستان کی عوام اس وقت گالم گلوچ کی سیاست کےساتھ نہیں ہیں
قومی اسمبلی کےاجلاس میں اظہارِ خیال کرتےہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے پیپلز پارٹی کےامیدوار کو کامیاب کروایا۔پنجاب کی تنظیم کو مبارک باد پیش کرتاہوں،میرے سپاہی ہر فتنے کامقابلہ کرسکتے ہیں، یہ وہ امیدوار ہیں جو آپ کو ہر پولنگ اسٹیشن کا فارم 45 دیکھا سکتےہیں، پاکستان کی عوام اس وقت گالم گلوچ کی سیاست کےساتھ نہیں ہیں۔
بلاول بھٹو کاکہنا ہےکہ پاکستانی عوام اس وقت قیدی نمبر 804 کے ساتھ نہیں کھڑے،پاکستان کی سیاست میں جو آتے ہیں کیاوہ ہار ماننے کےلیے بھی تیار ہوتےہیں، اگر ہم نے جمہوریت کو آگےلے کر جانا ہے تو عوام کےفیصلے پر اعتماد کرناپڑے گا۔قیدی نمبر 804 نے اپنی سیاست کو چمکانے کےلیے اور عدالتوں سے ریلیف لینے کےلیے ہر آئینی ادارے پرحملہ کیاہے، کل رات آئینی اداروں پر ایک بار پھر حملہ کیاگیا ہے جو دراصل جمہوریت پر حملہ ہے، اگر بانی پی ٹی آئی نےیہ بیان دیا ہے تو اس کا قانونی نتیجہ نکلےگا جو انہیں بھگتنا ہوگا۔
