پاکستان کی معاشی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے ساتھ بارٹر کر دیا گیا

پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت کے درمیان نئی شرائط پر سخت تنقید کی ہے۔
اپنے بیان میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام اور پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف کے ساتھ طے نئی شرائط سے اندھیرے میں رکھا، عوام اور پارلیمنٹ کو ان شرائط کا علم آئی ایم ایف کے جاری دستاویزات سے ہوا۔ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غیر شفافیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکسز میں 1.272 ٹریلین روپے اضافے پر اتفاق کیا ہے، حکومت نے بجلی کی نرخوں میں 4 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافہ پر اتفاق کیا ہے، رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے ساتھ بارٹر کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button