پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کےلیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ فاسٹ بولر لوکی فرگوسن انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آوٹ ہوگئے جب کہ ہیمیش بینیٹ بھی ان فٹ ہوگئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شریک چار کرکٹر اور کپتان کین ولیمسن پہلا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساوتھی، کائل جیمی سن، ڈیرل مچل دوسرے ٹیسٹ میں مصروفیات اور کین ولیم سن گھریلو مصروفیات کی وجہ سے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔
3 میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں مچل سینٹنر جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کین ولیمسن کپتان ہوں گے۔ کیویز اسکواڈ میں مارٹن گپٹل، اسکاٹ کگلین، گلین فلپس، اش سودھی، ٹم سیفرٹ، ٹوڈ ایسٹل، ڈوگ بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 اور پھر ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی20 میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ جب کہ دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن اور تیسرا میچ 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button