پاک افغان بارڈر سیل ، سیکیورٹی حکام ہائی الرٹ

افغانستان میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پاک افغان بارڈر کو سیل کر دیا گیا، سکیورٹی حکام ہائی الرٹ ہیں۔
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، اطلاعات کے مطابق پاک افغان بارڈر کو سیل کردیا گیا، طورخم بارڈر پر پاکستان نے پہلے ہی 6 گیٹس بند کر دیئے تھے۔ طورخم بارڈر ہر قسم کی آمدورفت اور مال بردار گاڑیوں کیلئے بند کر دیا گیا۔ پاکستانی سکیورٹی حکام ہائی الرٹ ہیں، گیٹ کے دوسری جانب طالبان موجود ہیں۔
دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابل میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں اور اسٹاف کوخراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹاف کڑے وقت میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اسٹاف کابل میں پھنسے تمام لوگوں کیلئے امید ہیں، خداحفظ وامان میں رکھے۔
