پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی جانب سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائلز کی فائرنگ کے مظاہرے میں جنگی بحری اور فضائی جہازوں سے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے گے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق میزائلز نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا جس سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت اور جنگی تیاری کی توثیق ہوئی۔ ترجمان کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر نیول چیف نے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق اور دیگر سینئر نیول افسران کے ہمراہ میزائلز کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ چیف آف نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور ملکی سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کےلیے ہر وقت تیار ہے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کثیر الجہتی جنگی خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اورپاک بحریہ کے بیڑے کے جنگی بحری جہازوں اور فضائی اثاثوں کی جانب سے فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ اس تیاری اور عزم کا مظہر ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کی ساحلی بندرگاہ پر جنگی بحری جہاز، فضا سے اور آبدوز سے میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کیے تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے پاک بحریہ نے جنگی بحری جہاز اور فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے تھے۔علاوہ ازیں پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ برس اپریل میں پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندر کی سطح سے زمین پر میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button