پاک بھارت شوبز دنیا کے سٹارز جو شادی کا لڈو نہ کھا سکے

جگمگاتی اور گلیمر سے بھرپور دنیا کے سٹارزکروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔ شہرت، دولت اور مقبولیت کے ساتویں آسمان پر رہنے والے ان ستاروں کی چمک دمک نہ صرف پرستاروں بلکہ شوبز انڈسٹری میں بھی اس وقت تک چڑھی رہتی ہے جب تک یہ اسٹارز ’سنگل‘ رہتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ فلم انڈسٹری کے بہت سے میگا اسٹارز اتنی عمر ہونے کے باوجود ابھی تک ’کنوارے‘ ہیں۔ان کنواروں میں سے چند ایسے اسٹارز کا یہاں ذکر کر رہے ہیں جو موسٹ فیورٹ کنواروں کی فہرست میں آتے ہیں اور جن کی شادی کا پرستاروں کو بے چینی سے انتظار ہے مگر آفرین ہے ان اسٹارز پر کہ وہ بھی اپنے ہموار پن پر ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔

شادی کے حوالے سے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ یہ وہ لڈو ہے جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے ۔ ہماری شوبز سے جڑی کچھ ہستیاں ایسی بھی ہیں جنہوں نے اس لڈو کو نہ کھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی وہ کچھ ایسی وجوہات بھی پیش کرتے ہیں جو جان کر انسان حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ہے
Salman Khan Height, Age, Girlfriends, Family, Biography & More ...
سلمان خان کو بالی ووڈ کا سب سے زیادہ ’پسندیدہ‘ کنوارہ کہا جاتا ہے۔ سو کروڑ روپے کمانے والی فلمی کلب میں شامل ہونے والی اوپر تلے میگا ہٹس دینے والے ’سلو بھائی‘ اس وقت بالی وڈ کے سب سے زیادہ امیر اداکار ہیں۔ سلمان خان کی زندگی میں بھی بڑے نشیب و فراز آئے۔کیریئر کا آغاز دھماکے دار تو نہ ہوا ، ’’میں نے پیار کیا‘‘ نے بالی وڈ میں انٹری تو دے دی اس کے بعد ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘، ’’ساجن‘‘ اور ’’جیت ‘‘ جیسی سپرہٹ فلموں کاحصہ بنے مگران سب میں سائیڈ ہیرو کے طور پر آئے۔ زیادہ شہرت سلومی علی، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ اسیکنڈلز سے حاصل کی، مگر اب وہ باکس آفس کے ’’دبنگ اسٹار‘‘ کی طرح چھائے ہوئے ہیں۔
پوری دنیا میں مشہور بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان اتنی شہرت رکھنے کے باوجود ابھی تک کنوارے ہیں ۔ان کے بے شمار افیئرز اورلاتعداد گرل فرینڈزبھی ہیں۔ بولی وڈ کے کنوارے دبنگ ہیرو 53 سال کے ہوجانے کے باوجود تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی 53 سالہ زندگی میں آج تک کسی لڑکی نے انہیں شادی کی پیش کش نہیں کی۔فلم فیئر کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سلمان خان نے بتایا کہ اگرچہ انہیں فلموں میں لڑکیاں شادی کی پیش کش کرتی ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔سلمان خان نے بتایا کہ حقیقی زندگی میں آج تک انہیں کسی بھی لڑکی نے شادی کی پیش کش نہیں کی۔ اداکار نے وضاحت کی کہ کیوں کہ وہ لڑکیوں کے ساتھ کینڈل ڈنر پر نہیں جاتے۔ اس لیے لڑکیوں نے انہیں شادی کی پیش کش نہیں کی۔ سلمان خان نے کینڈل ڈنر پر نہ جانے کا سبب بتاتے ہوئے بتایا کہ چوں کہ کینڈل کی روشنی میں انہیں خاص نظر نہیں آتا۔ اس لیے وہ ڈنر پر نہیں جاتے۔ کیوں کہ انہیں خدشہ رہتا ہے کہ اگر وہ ایسی دعوت پر گئے تو انہیں نظر نہیں آئے گا کہ وہ کیا کھا رہے ہیں۔

Soul.Pk Faisal Rehman Puts On An Extra Pound! -

پاکستانی اداکار فیصل رحمن نے بہت کم عمری میں ہی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس دوران انہوں نے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں بہت تیزی سے جگہ بنائی اور اس دوران لڑکیوں میں بھی کافی مقبول رہے- مگر انہوں نے اس مقبولیت کو کبھی کسی رشتے میں تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ اس حوالے سے ان کا یہ بھی کہنا ہے وہ فطرتًا بہت شرمیلے ہیں اس وجہ سے وہ شادی کرنے سے کتراتے ہیں-
ان کا کہنا ہے کہ فنکاروں میں ان کی سب سے اچھی دوست بابرا شریف ہیں۔ یاد رہے کہ بابرہ شریف بھی دو شادیوں اور طلاقوں کے بعد اب دوبارہ شادی کے موڈ میں نہیں ہیں۔

NIRMA

ماضی کی مشہور پاکستانی اداکارہ نرما نے اپنے وقت میں شہرت کا عروج دیکھا مگر اس دوران بھی انہوں نے شادی کا فیصلہ نہیں کیا- ساتھی اداکار شامل خان کے ساتھ ان کا اسکینڈل کافی عرصے تک لوگوں کی زبان پر رہا مگر اس نے بھی اداکار شامل خان کی شادی کے بعد دم توڑ دیا۔ اداکارہ نرما نے بھی اس کے بعد شادی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی-

Jia Ali - Biography, Height & Life Story | Super Stars Bio

جیا علی کا شمار بھی پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے شادی نہ کرنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا کہ ان کی امی کے انتقال کے بعد ان کا چھوٹا بھائی اس دنیا میں تنہا رہ گیا۔ پھر والد کا بھی انتقال ہو گیا۔ جب والد کا انتقال ہوا تو اس وقت تک جیا علی کی منگنی ہوچکی تھی۔ لیکن جب جیا نے اپنے منگیتر کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی کا بھی خیال رکھنا چاہتی ہے تو اس نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا جس پر یہ منگنی ختم ہوگئی۔
یوں جیا علی کے کاندھوں پر اپنے بھائی کی ذمہ داری آن پڑی- اب دونوں بہن بھائی اکٹھے رہتے ہیں۔

In the name of love: Unsung saga of melody queen Lata Mangeshkar ...

مشہور بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی نہ کرنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا کہ وہ بڑی ہویئں تو ایک بڑے گھرانے کے دیکھ بھال کی ذمہ داری ان کے کاندھوں پر تھی اس وجہ سے انہوں نے ان کو ہی اپنے بال بچے سمجھتے ہوۓ ان کی پرورش کی اور اس وجہ سے وہ شادی نہ کر پائیں-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button