پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی جس میں سے 12 میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ڈاکٹرز ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترقی پانے والوں میں دو خواتین اور 12 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جنھیں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں ترقی پانے والے بریگیڈئرز میں شہریار پرویز بٹ، عمر مقبول محمد عاصم خان، محمد ندیم اشرف، عامر اشفاق کیانی، محمد امتنان بابر، عبدالسمیع، عمر احمد شاہ، محمد شاہد صدیق، محمد فرحان یوسف، منیر الدین، نسیم انور، ملک امیر محمد خان، عدنان سرور ملک اور محمد عرفان خان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر نور ولی خان، کمال انور چودھری، سلمان معین، محمد قذافی، نعیم اختر اور بریگیڈئر محمد شہاب اسلم، بریگیڈیئر ندیم یوسف، بریگیڈیئر فرخ شہزاد رائو اور بریگیڈیئر خرم ناصر کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
آرمی میڈیکل کور کے بارہ بریگیڈئیرز کو بھی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ان میں بریگیڈیئر افختار احمد ستی، سید عادل حسنین، بریگیڈیئر مسز قمر النسا چودھری، بریگیڈیئر عرفان علی مرزا، بریگیڈیئر محمد رفیق ظفر، بریگیڈیئر محمد وسیم، بریگیڈیئر محمد سہیل امین، بریگیڈیئر نسیم احمد، بریگیڈیئر مسز شازیہ نثار، بریگیڈیئر اعجاز غنی، ارشد نسیم، بریگیڈئر ندیم احمد رانا شامل ہیں۔
