پرندے کا پَر ریکارڈ قیمت میں نیلام

نیوزی لینڈ کے ایک نیلام گھر میں معدوم پرندے ہوئییا کا پَر 28 ہزار 417 ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہونے کے بعد دنیا کا سب سے مہنگے داموں بکنے والا پَر بن گیا۔
ویبز نیلام گھر کے مطابق اس پَر کی فروخت 1800 ڈالر میں متوقع تھی لیکن اس کی ریکارڈ قیمت میں نیلامی نے امیدوں کے ساتھ گزشتہ ریکارڈ کو بھی کو بھی پاش پاش کر دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ اس ہی پرندے کے ایک پَر نے 2010 میں 5 ہزار 150 ڈالر میں فروخت ہوکر بنایا تھا۔
ہوئییا پرندہ ماؤری قبیلے کے لوگوں میں مقدس سمجھا جاتا تھا اور اس کے پَر قبیلے کے سرداروں اور ان کے خاندان والوں کے خَود میں لگایا جاتا تھا۔
