پرنس ہیری اور میگھن میں علیحدگی کی افواہیں

ڈیوک آف سسیکس پرنس ہیری اور میگھن مرکل کے درمیان علیحدگی کی خبریں زور پکڑنے لگی ہیں جس کی بڑی وجہ 38 سالہ پرنس ہیری کا کچھ مہینے پہلے وکلاء سے مشاورت میں اپنے اور میگھن کے راستے جُدا کرنے کی صورت میں ایک بہترین منصوبہ پر غور و خوض کیا، ہے نا، افسوسناک!

موصولہ اطلاعات پر یقین کیا جائے تو 38 سالہ پرنس ہیری اور 41 سالہ میگھن مارکل بھی طلاق لے سکتے ہیں۔ تازہ ترین افواہیں جمیکا کی برطانوی مصنفہ، سوشلائٹ، اور ٹیلی ویژن کی شخصیت لیڈی کیمبل، یعنی لیڈی سی کی طرف سے آئی ہیں، جنہوں نے جی بی نیوز پر ڈین ووٹن کو بتایا کہ ان کی معلومات کم از کم پانچ مختلف اندرونی ذرائع سے آئی ہیں۔

لیڈی کیمبل کے مطابق سابقہ شاہی جوڑا کچھ عرصے سے اپنی ازدواجی زندگی میں مسائل سے دوچار ہے، ’میرا مطلب ہے، میں نے پانچ مکمل طور پر قابل اعتماد ذرائع سے سنا ہے کہ ہیری نے کچھ مہینے پہلے وکلاء کو بلایا تھا، مسئلہ یہ ہے کہ یہ اطلاع ان کے سماجی رکھ رکھاؤ سے میل نہیں کھاتی، لیکن یقیناً مالیاتی فائدے کے لیے ان کے عوامی میل جول کے لیے ایک نوعیت کا دھچکا ہے۔

لیکن یہ کوئی بہت زیادہ بعید از قیاس بات نہیں ہوگی کیونکہ حال ہی میں پرنس ہیری اور پرنس ولیم کے درمیان ’شاہی دراڑ‘ سے متاثر ہوتی پرنس ولیم کی بیوی کیٹ مڈلٹن کو مجبور کیا گیا کہ وہ عوامی سطح پر اپنا ایک خوشگوار تاثر چھوڑنے والا رنگ و روپ برقرار رکھیں۔

جی بی نیوز شو میں لیڈی کیمبل نے مزید بتایا کہ اگر شادی میں حقیقی مسائل ہیں، جو کہ ظاہر ہوتے ہیں، تو ہیری کو اس سے نکلنے میں کافی وقت درکار ہوگا، کیونکہ وہ اپنی تمام تر ناکامیوں حتٰی کہ منشیات کے استعمال کے بارے میں بہت کھل کر اظہار کرتے آئے ہیں۔

کیا یہ 6 مئی کو پرنس ہیری کی اپنے طور پر کنگ چارلس کی تاجپوشی کے لیے برطانیہ کا دورہ کرنے کی حقیقی وجہ ہوسکتی ہے؟ کیا وہ صرف اپنی بیوی سے عارضی دوری اختیار کر رہے تھے؟ ہمارا اندازہ ہے کہ یہ قابل فہم ہے، خاص طور پر اگر حالیہ افواہوں میں کوئی سچائی ہے کہ وہ الگ الگ زندگی گزار رہے ہیں، ساتھ ہی یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ شہزادہ ہیری دو ہوٹلوں میں تنہا وقت گزار رہے ہیں۔

Back to top button