پروٹین سے بھرپور ہائبرڈ چاول بنانے کاکامیاب تجربہ

 سائنس دانوں نے چاول کے دانوں میں بیف (گائے کے گوشت) کے خلیوں کو اگا کر سستی اور ماحول دوست غذا بنانے کا  کامیاب تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی یونسی یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ انہوں نے ایسے بیف چاول اگائے ہیں جو پروٹین پر مبنی کم مہنگی غذا فراہم کر سکیں گے ساتھ ہی اس سے کاربن کا اخراج بھی کم ہوگا۔

سائنس دانوں نے بتایا کہ 100 گرام پروٹین کی پیداوار میں ہائبرڈ چاول 6.27 کلو گرام سے تھوٹی کم کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوتی ہے جبکہ اتنی مقدار میں بیف کی پیداوار کے سبب  49.9 کلو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوتی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ سادہ چاول فی کلو 2.20 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے جبکہ فی کلو بیف کی قیمت 14.88 ڈالر ہے۔ لیکن مارکیٹ میں ان ہائبرڈ چاولوں کی فروخت کی صورت میں یہ غذا2.23 ڈالر میں دستیاب ہوگی۔

Back to top button