پرویز الٰہی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صدر اور گورنر کو بائی پاس نہیں کیا جا سکتا، فیصلے کے خلاف آج وکلا عدالتوں میں پیش ہوں گے، سپیکر پنجاب اسمبلی نے عدالتوں میں چھٹی کے سوال پر کہا کہ یہ ایک عدالت نہیں، اللہ کی عدالت بھی ہے۔
تحریک انصاف نے بھی فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا، ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے انٹرا کورٹ اپیل تیار کی جا رہی ہے، وزیر اعظم کی پہلے سے بھیجی گئی سمری ابھی ایوان صدرمیں ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی 30 اپریل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔
