پرویز الٰہی کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

مسلم لیگ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے آج اتوار کو ہونیوالےہنگامہ خیز اجلاس میں چیئرمین آف پینل وسیم خان بادوزئی نے تحریک عدم اعتماد کے محرک سمیع اللہ چوہدری کے موجود نہ ہونے پر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک نمٹا دی تھی۔
جس پر ن لیگ کے اراکین نے لابی میں آئندہ کی حکمت طے کرنے کے لیے اجلاس طلب کیا جس میں عظمیٰ بخاری نے لیگی اراکین سے شکوہ کیا کہ وہ بروقت ایوان میں کیوں نہ پہنچے۔تاہم مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعمتاد جمع کرانے کا اعلان کیا ہے اور اس معاملے پر مشاورت کے لیے لیگی اراکین اسمبلی ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گئے ہیں۔
ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی طاہر خلیل سندھو کاکہنا تھا پرویز الٰہی کے خلاف آج ہی دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائیں گے۔
