پرویز الہٰی کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چودھری پرویزالہٰی، مونس الہٰی اور قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔
پرویز الہٰی کے وکیل شہزاد شوکت نے دلائل دیئے کہ کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیا، کاغذات نامزدگی میں الزام ہے کہ 7 اسلحہ لائسنس کا ذکر نہیں کیا گیا۔

Back to top button