پرویز خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین سے دستبردار

پی ٹی آئی پی کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی کے عہدے اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، انھوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ صحت کے مسائل کی وجہ سے پارٹی کی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں اور ان کے لیے یہ فیصلہ آسان نہیں ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ بحیثیت پارٹی چیئرمین خدمات سرانجام دینا ان کے لیے قابلِ فخر تھا لیکن صحت کی خرابی کی وجہ سے وہ اپنی ذمہ داریاں اور فرائض سرانجام نہیں دے پا رہے۔خیال رہے پرویز خٹک کی جماعت 8 فروری کے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں صرف دو نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو سکی تھی اور ان کے حصے میں قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہیں آئی تھی۔الیکشن میں پرویز خٹک کو بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Back to top button