’’پرینیتی چوپڑا موسیقی کی دنیا میں انٹری کیلئے تیار‘‘
معروف بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے گلوکاری کے شوق کو پورا کرنے کے لیے موسیقی کی دنیا میں آںے کا اعلان کر دیا ہے، اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگا چکی ہیں، اداکارہ کو اکثر اپنے سوشل میڈیا ویڈیوز اور انٹرویوز میں گنگناتے دیکھا گیا لیکن اب وہ باضابطہ طور پر میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔جمعرات کو اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں پرینیتی چوپڑا نے لکھا کہ ’موسیقی مجھے ہمیشہ خوشی دیتی ہے، میں نے دنیا بھر میں لاتعداد موسیقاروں کو سٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا ہے اور اب آخر کار اس دنیا کا حصہ بننے کا وقت آگیا ہے۔‘ انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے خود کو بہت خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں اور میں بیان نہیں کر سکتی کہ میں اس موسیقی کے سفر کو شروع کرنے کے لیے کتنی پُرجوش ہوں۔‘ پرینیتی چوپڑا نے پوسٹ میں لکھا کہ ’ایک ایسا سفر جو مجھے ایک ساتھ دو کیریئر اپنانے کا موقع دیتا ہے، یہ کتنا پُرلطف ہے!‘انھوں نے کہا کہ وہ انٹرٹینمنٹ کنسلٹنٹ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ’ہم نے اس سال آپ کے لیے کچھ شاندار چیزیں رکھی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس کے لیے اتنے ہی پرجوش ہوں گے جتنی میں ہوں۔ پرینیتی چوپڑا نے اپنی فلم ’’دی گرل آن دی ٹرین‘‘ کا گانا بھی خود گایا تھا جسے کافی پذیرائی حاصل ہوئی، اس کے علاوہ وہ 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’میری پیاری بندو‘ کا گانا بھی گا چکی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’موسیقی، ہمیشہ میرے لیے خوشی اور سکون کی وجہ رہی ہے، میں نے پوری دنیا کے لاتعداد موسیقاروں کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا ہے اور اب آخر کار میں بھی موسیقی کی دنیا کا حصہ بن رہی ہوں۔انڈسٹری میں اپنے نئے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں اور الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ میں اس موسیقی کے سفر کو شروع کرنے کے لیے کتنی پُرجوش ہوں۔