پری چہرہ پاکستانی اداکارائیں عوامی نفرت کا شکار کیسے ہوئیں؟

شوبز کی دنیا کی چکا چوند میں فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے بعض اوقات ایسے منفی کردار نبھانے پڑتے ہیں جو کردار تو عوام میں بہت مقبولیت حاصل کر لیتے ہیں لیکن ان کے بدلے میں انھیں مداحوں کی محبت اور توجہ کی بجائے عوامی نفرت اور تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عوام ان پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھول جاتے ہیں کہ فنکاروں کا ٹی وی پر نظر آنے والا کردار اس فنکار کی شخصیت کی بجائے صرف ڈرامے کا حصہ ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ کرداروں کے حوالے سے بتائیں گے جن کو کرنے کے بعد اداکاراؤں کو شدید عوامی نفرت کا سامنا کرنا پڑا-

عائزہ خان
عائزہ خان جو کہ ہمیشہ بہت ہی مثبت اور مظلوم کرداروں میں لوگوں کے سامنے آئیں اس وجہ سے انھیں ہمیشہ لوگوں کی طرف سے محبت اور ہمدردی ملی مگر ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں بے وفا بیوی کا کردار نبھاتے ہوئے مہوش کے روپ میں وہ منفی کردار میں جلوہ گر ہوئیں اور تو لوگوں نے ان کی جانب سے آنکھیں پھیر لیں- اور ان کے لیے ان کی محبت شدید ترین نفرت میں تبدیل ہو گئی- ایک جانب مردوں نے انہیں بے وفا کا خطاب دیا تو عورتوں نے بھی انہیں کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔
Ayeza Khan 2 1نیلم منیر خان
خوبرو اداکارہ نیلم منیر خان کی خوبصورتی کے دیوانے انہیں ہر روپ میں چاہنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں- مگر "دل موم کا دیا” میں الفت کے منفی کردار میں ان کی بے مثال اداکاری نے ان کی خوبصورتی کو بھی لوگوں کی نظروں سے غائب کر دیا اور ان کو خوبصورت چہرے اور برے اعمال والی الفت سے شدید ترین نفرت محسوس ہوئی اور لوگوں نے ان کو ماضی کے برعکس خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔-
neelam muneer hot sexy imagesثنا جاوید
ثنا جاوید ویسے تو لوگوں کی محبتیں سمیٹنے کا ہنر خوب جانتی ہیں- مگر ڈرامہ "ذرا یاد کر” میں ماہ نور کے کردار کی وجہ سے لوگوں نے انہیں بہت زیادہ کوسنے بھی دیے ہیں- ایک ایسی عورت کے کردار میں جو کہ اپنے شوہر سے کسی اور مرد کے لیے طلاق لیتی ہے اور اس کے بعد اس سے دوبارہ نکاح کے لیے حلالہ کرنے کے لیے شوہر ڈھونڈ رہی ہوتی ہے- لوگوں نے اس کردار پر انھیں بہت برا بھلا کہا اور اس کو ہماری معاشرتی اور مذہبی روایات کے خلاف قرار دیا-
IMG 0234اقرا عزیز
اقرا عزیز "رانجھا رانجھا کر دی” کے نور بانو کے کردار میں لوگوں کی تعریف سمیٹتے سمیٹتے تھک گئی تھیں- اسی وجہ سے اب انہوں نے ڈرامہ جھوٹی میں نمرہ کے کردار میں ایک خود غرض اور چالاک لڑکی کے روپ میں اگرچہ اپنے کردار کو تو بہت خوبصورتی سے نبھا رہی ہیں مگر جھوٹی ہونے کی بنا پر لوگ ان کو بہت کچھ سنا رہے ہیں-
5d9eff12d9873نادیہ خان
نادیہ خان جو کہ کافی عرصے بعد شوبز میں واپس آئی ہیں اور بیک وقت کئی ڈراموں میں نظر آرہی ہیں اور ان کے کرداروں کو عوام میں سراہا بھی جا رہا ہے- مگر ڈرامے کم ظرف میں انہوں نے رباب کے کردار میں ایک خودغرض اور ضدی بہن کے کردار میں جہاں اپنی صلاحیتوں کو منوایا وہیں اس کردار کے منفی ہونے کے سبب لوگوں نے انہیں بہت سرد اور گرم بھی سنائیں اور ان کو ایک خودغرض بہن کے روپ میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
nadia khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button