پسند کا شوہرنہ ملنے پرخاتون نے خودسے شادی کرلی

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ہمسفر نہ ملنے پر خود سے ہی شادی رچا لی۔ دلچسپ اور عجیب و غریب شادی برطانیہ کے علاقے فیلکسٹو کی رہائشی سارا ولکنسن نامی خاتون نے کی ہے۔

 بتایا جارہا ہے کہ خاتون کی عمر 42 سال ہے جو بہترین ہمسفر کی تلاش میں تھیں لیکن کوئی پرفیکٹ میچ نہ ملنے پر انہوں نے خود سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔خاتون 20 سال سے اپنی شادی کیلئے پیسے جمع کررہی تھیں لیکن بدقسمتی سے انہیں کوئی دلہا نہیں ملا جس کے بعد انہوں نے اپنی شادی کیلئے جمع کیے گئے پیسوں سے ہی کرلی۔

خاتون نے شادی دھوم دھام سے کی جس میں ان کے دوست احباب بھی شریک ہوئے جب کہ خاتون نے اپنے لیے شادی کی انگوٹھی بھی خریدی اور خود ہی پہن لی۔

خاتون نے بتایا کہ  یہ ان کی زندگی کا خوبصورت دن تھا اور وہ تقریب میں توجہ کی خاص وجہ رہیں۔ میرا لائف پاٹنر نہیں ہے تو کیا ہوا میں اس خوشی کے موقع کو ضائع کیوں کروں۔

Back to top button