کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دیدی ، پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو 29رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے کرس جورڈن کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں ٹام بینٹن آؤٹ قرار پائے ، انہوں نے 13رنز بنائے۔
نوجوان حیدر علی نے جورڈن کو چوکا لگایا اور اگلی گیند پر دوبارہ اسی کوشش میں اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔تجربہ کار شعیب ملک اور کامران اکمل نے تیسری وکٹ کے لیے 35رنز جوڑے جس کے بعد وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں شعیب ملک کی 16رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔کامران اکمل نے چند جارحانہ شاٹس کھیلے لیکن کیمرون کی ایک گیند کو کٹ کرنے کی کوشش میں وہ اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے، انہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 43رنز بنائے۔پشاور زلمی نے 14اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنائے ہیں۔
قبل ازیں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو شرجیل خان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔پابندی کے بعد کرکٹ میں واپسی کرنے والے شرجیل خان روایتی جارحانہ انداز میں نظر آئے اور حسن علی کو لگاتار دو چھکے لگائے لیکن اسی اوور میں تیسرا چھکا لگانے کی کوشش میں وہ شعیب ملک کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 11 گیندوں پر 19رنز بنائے۔اس کے بعد بابر کا ساتھ دینے کیمرون ڈیلپورٹ آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 48رنز جوڑے۔
اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، محمد محسن نے ڈیلپورٹ کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو شاندار کامیابی دلائی، انہوں نے 3 چوکوں کی مدد سے 20رنز بنائے۔دوسرے اینڈ سے بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل اور کپتان عماد وسیم کے ہمراہ 97رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی بڑے اسکور تک رسائی کی راہ ہموار کی۔مایہ ناز بلے باز 56 گیندوں پر دو چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 78رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اینڈ سے عماد وسیم جارحانہ بیٹنگ کر رہے ہیں۔
عماد وسیم اننگز کے آخری اوور میں وکٹ گنوا بیٹھے لیکن آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے 30گیندوں پر 3 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 50رنز کی اننگز کھیلی۔اننگز کی آخری تین گیندوں پر افتخار احمد نے حسن علی کو لگاتار دو چھکے لگانے کے بعد ایک چوکا لگا کر اپنی ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرائی۔
کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے اور زلمی کو فتح کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے ، پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے 2وکٹوں کے عوض 52رنز دیئے ،پشاور زلمی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں‌ ناکام رہی اور پورٹی ٹیم 7 وکٹوں‌ کے نقصان پر 191 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، لیونگ سٹون نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کامران اکمل نے 43 رنز بنائے۔ ڈائوسن 22 اور سیمی 30 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button