پشاور زلمی کا بابراعظم کو ریٹین اور صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے کپتان بابر اعظم کو ریٹین، پشاور زلمی نے صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور صائم ایوب پشاور زلمی کی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔فرنچائزز ہر کیٹیگری میں صرف ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ صائم ایوب پی ایس ایل پلیئرز آکشن میں ہر فرنچائز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کس کھلاڑی کو اپنے پاس رکھیں گی، اس کا فیصلہ آج ہوگا۔

 

Back to top button