پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے لیے ’کپتان چپل‘ کا تحفہ

کپتان چپل بنانے والے پشاور کے نورالدین ’چاچا‘ نے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کو پشاوری چپل کے تحفے دیئے ہیں۔نورالدین کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ پی ایس ایل میں‌پشاور کی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں‌، اس مرتبہ ہم نے ڈیرن سیمی سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں‌ کو کپتان چپل کا تحفہ دیا ہے .
چاچا نے بتایا کہ ڈیرن سیمی بہت اچھے اخلاق کا کھلاڑی ہے اور ہم اس کی عزت کرتے ہیں‌، جب میں‌ نے سیمی کو کہا کہ سیمی زندہ باد تو جواب میں‌ اس نے کہا کہ چچا زندہ باد ، بس اچھا اخلاق ہی ہمیں‌ ایک دوسرے سے منفرد بناتا ہے.
انھوں‌ نے پشاور زلمی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعا گو ہیں‌ کہ پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل میں‌ کامیابی حاصل کرے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button