پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین ضمانت پر رہا

پشتون تحفظ موومنٹ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو ڈیرہ اسماعیل خان جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ 30 دن بعد ڈی آئی خان سینٹرل جیل میں گزارنے والے منظور پشتین کی رہائی کے موقع پر پی ٹی ایم کے حامیوں اور سپورٹرز کی بڑی تعداد ہار اور پھولوں کے ساتھ موجود تھی۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو 26 جنوری کی رات پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کرکے ڈیرہ اسمٰعیل خان جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے منظور پشتین کی چھ ایف آئی آرز میں ضمانتیں منظور ہوئیں تو ان پر مزید وارنٹ سامنے آ گئے اور یوں ایک اندازے کے مطابق اس ایک ماہ میں پشتین کے خلاف چھ سے نو ایف آئی آر درج ہیں، جبکہ ان کے خلاف کیسوں کی کل تعداد 46 سے بڑھ کر 50 ہوگئی ہے۔ منظور پشتین کے وکیل اسد عزیز محسود کا اس حوالےسے کہنا تھا کہ 17 فروری کو رہائی میں رکاوٹ بننے والے تین کیسوں میں سے ایک کیس کے ٹرائل کے دوران معزز جج نے منظور پشتین کے اس کیس کو خارج کرتے ہوئے عدالت میں کہا تھا کہ اب ملزم کو مزید کسی کیس میں ملزم نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ اب ان کے خلاف مقدمہ شروع ہو چکا ہے۔‘ منظور پشتین کی چھ ایف آئی آرز میں ضمانتیں مکمل ہو گئی تھیں اور بالآخر تین ہفتے سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں گزارنے کے بعد گذشتہ سوموار کو 22 ویں روز عدالت سے رہائی کا پروانہ ملنے ہی والا تھا کہ ملزم کے خلاف مزید دو ایف آئی آرز سامنے آ گئیں۔ تاہم اب انہیں ڈی آئی خان سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے.

https://twitter.com/gabeeno/status/1232256906342916098?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1232256906342916098&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.independenturdu.com%2Fnode%2F30081
https://twitter.com/PashtunTahafuz/status/1232259188837027840?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1232259188837027840&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.independenturdu.com%2Fnode%2F30081
پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ کو ساتھیوں سمیت پشاور پولیس نے 26 اور 27 جنوری کی درمیانی شب پشاور کے علاقے تہکال سے گرفتار کیا تھا۔ منظور پشتین پر الزام لگایا گیا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے آئین پاکستان کے خلاف تقریر کی تھی۔ 15 فروری کو ڈیر اسماعیل خان اور کرک کی مقامی عدالتوں نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی تین مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔ گرفتاری کے وقت پشاور پولیس نے کہا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو منظور پشتین متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔27 جنوری کو پشاور کی مقامی عدالت نے منظور پشتین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاور بھیج دیا تھا۔ بعد میں اسی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button