پلاسٹک سرجری کروانے والے پاکستانی شوبز اسٹارز کون؟

دنیا بھر میں پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنے چہرے کے خدوخال بہتر کرنے کا رجحان عام ہے، جب عالمگیر شہرت یافتہ سنگر مائیکل جیکسن نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنی وضح قطع اور چہرے کو تبدیل کیا تب سے شوبز شخصیات میں پلاسٹک سرجری کروانا عام سے بات بنتی جارہی ہے، اب یہ رجحان پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی پروان چڑھ رہا ہے، تاہم خیال رہے کہ پلاسٹک سرجری ہر کسی کو راس نہیں آتی اور کئی مرتبہ چہرے کے خدوخال بہتر کروانے کی کوشش میں پورا چہرہ بھی بگڑ جاتا ہے۔
آج ہم ایسی کچھ پاکستانی شوبز شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جنہوں سے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔

اداکارہ سعدیہ امام جب شوبز میں شمولیت آیئں تو ان کا ناک کسی حد تک پھیلا ہوا تھا جو کہ ان کے چہرے کے ساتھ مناسب معلوم ہوتا تھا- مگر پھر انہیں کسی نے مشورہ دیا کہ اس ناک کو نوکیلا اور ستواں بنایا جائے جس کے لیے انہوں نے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا اور اپنی ناک کے ساتھ کیا کر ڈالا آپ خود دیکھ لیں- اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ہونٹوں کو بھی مزید نمایاں کرنے کی کوشش کی جس سے ان کے چہرے کی قدرتی معصومیت کا خاتمہ ہو گیا۔
xsadiaاداکارہ مہوش حیات نے بھی پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنی پوری شکل کو ہی تبدیل کروا دیا اس کا اندازہ ان کی پرانی تصاویر اور حالیہ تصاویر کے موازنے سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف اپنے چوڑے جبڑوں کو پلاسٹک سرجری سے چھوٹا کروایا بلکہ اپنی گول شکل کو بھی لمبائی میں تبدیل کروا لیا۔ تاہم اب وہ پہلے سے زیادہ حسین و جاذب نظر لگتی ہیں۔
Mehwish Hayat6شوبز میں کامیابی حاصل کرنے کےلیے اداکارہ سدرہ بتول نے بھی اپنے معصوم چہرے کو ایک ماڈرن چہرے میں بدلنے کی کوشش کر ڈالی۔ ان کی اس کوشش نے ان کے ہونٹوں کو نمایاں کرکے ان کے رخساروں کی ہڈیوں کو ابھار تو دیا لیکن ان کے چہرے کی قدرتی معصومیت کا بھی خاتمہ کر دیا۔
Sidra Batoolاداکارہ نور بخاری نے بھی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے دوران اپنے باریک ہونٹوں کو پلاسٹک سرجری کے ذریعے تبدیل کروا کر موٹا اور نمایاں کیا جو کہ ان کی ماضی کی تصاویر اور حالیہ تصاویر کے موازنے سے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے- اس تبدیلی نے ان کی شخصیت پر کیا اثر² ڈالا اس کا فیصلہ آپ خود انکا چہرہ اور ہونٹ دیکھ کر سکتے ہیں-
Noor Bukhari 1معروف مارننگ شو ہوسٹ شائستہ لودھی نے بھی کئی مرتبہ اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروائی اور اپنے ہونٹوں اور گالوں کو نمایاں کروایا۔ تاہم اب دو شادیوں کے بعد سرجری کے باوجود ڈھلتی عمر کی پرچھائیاں ان کے چہرے پر واضح ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
SL transformation 2

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button