پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز بند

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔

گہری دھند کے سبب موٹروے ایم ون صوابی سے پشاور، ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے بلکسر، ایم تھری فیض پور سے سمندری اور ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کر دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے سکھر اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Back to top button