پنجاب اسمبلی میں پرویز الہٰی کے غنڈوں کاقبضہ ہے

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پرویز الہٰی کے غنڈوں نے قبضہ کیا ہوا ہے، گجرات سے غنڈے بلوائے گئےہیں جن کی تصاویر بھی موجود ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھاالیکشن کمیشن کی طرف سے 25 ارکان کو ابھی ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا، تمام ارکان کے ساتھ اسمبلی کی طرف جا رہے ہیں لہذا اسمبلی کے دروازے کو کھولا جائے،میں ایک تصویر ابھی ریلیز کرنے جا رہا ہوں، پرویز الہٰی نے غنڈوں، بد معاشوں اور ذاتی ملازمین کے ذریعے اسمبلی کو سیل کیا ہوا ہے، میڈیا اور ایم پی ایز کو اسمبلی کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

لیگی رہنما نے کہاآپ نے عادت بنالی ہے، آپ اس ایوان کی بے حرمتی کرنا چاہتے ہیں، آپ نے کئی بار اجلاس بلا کر ملتوی کیا، جب اجلاس بلایا گیا ہے تو ہر رکن کو شرکت کرنے کا حق ہے، ہم سب مل کر ساتھ جائیں گے اور اسمبلی کے دروازے کھلوائیں گے، اسمبلی کو سیل کرنا غیر آئینی غیر قانونی اقدام ہے۔

عطا تاڑر نے کہاوزیراعلیٰ کی سکیورٹی ٹیم کو بھی اسمبلی کے اندر نہیں جانے دیا گیا، آپ کے خلاف آئینی طور پر عدم اعتماد کی تحریک آئی ہے، آپ کے غیر آئینی اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے،اسمبلی کے اندر کچھ لوگوں کو رات میں سلایا گیا جبکہ اسپیکر اسمبلی اپنے گھر کے اندر چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

Back to top button