پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن کی تاریخ پر تحفظات کا اظہار

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن کی مجوزہ تاریخ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن جون کے پہلے ہفتے میں جب کہ پنجاب حکومت 22 اگست کوبلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے، ہم بلدیاتی الیکشن تین مراحل میں براہ راست کرانا چاہتےہیں اور جون میں شدید گرمی کے باعث انتخابی عمل مشکل ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن شو آف ہینڈز کےلیے تیار نہیں ہوتی تو اپنے انجام کےلیے تیار رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button