پنجاب میں انڈسٹریل یونٹس کےلیے لاک ڈاؤن میں نرمی

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاک ڈاؤن کے باوجود دفعہ 144 میں نرمی کرکے 8 انڈسٹریل یونٹس کو کام کی اجازت دے دی، نوٹیفکیشن جاری۔
جن 8 انڈسٹریل یونٹس کو کام کی اجازت دی گئی ہے ان میں ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اینڈ میڈیکل آلات بنانے والے یونٹس کے علاوہ آٹو پارٹس، فارماسیوٹیکل، لیدر، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل اور گوشت یونٹس شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اگر ان اداروں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے احتیاطی تدابیر نہ اپنائیں تو انہیں دوبارہ کام کرنے سے روک دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے مزید 60 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 1072 ہوگئی ہے۔
