پنجاب میں روٹی کی قیمت میں تیسری بار کمی

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے  عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے آٹا سستا ہونے کے بعد روٹی کی قیمت میں تیسری بار کمی کردی گئی۔پہلے حکومت نے روٹی کی قیمت 16روپے پھر 15اور اب 12سے 14روپے مقرر کردی گئی ہے ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔نئی قیمتوں کا اطلاق 24مئی سے ہوگا ۔

Back to top button