سموگ کی شدت میں کمی ، پنجاب میں لاک ڈاؤن بھی ختم

پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں لگائے گے لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لے لیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یہ فیصلہ اسموگ میں کمی کے باعث کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق آج اور کل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا ،جبکہ ریسٹورنٹ شام 6بجے کھل جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سموگ کی شدت میں کمی آئی۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح میں بہتری کے بعد نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی  نے ہفتے اوراتوار کے دن لاک ختم کرنے کا اعلان کیا۔

 

Back to top button