پنجاب میں لاک ڈاؤن مزید سخت نئے اوقات کار جاری

حکومت پنجاب نے کورونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹورز کے نئے اوقات کار مقرر کر دئیے گئے ہیں جن پرعملدرآمد یکم اپریل سے شروع ہوگا۔
نئے اوقات کار کے مطابق جنرل اسٹورز، گروسری اور کریانے کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گی، تاہم میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کےلئے کیا گیا ہے، اور اس کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button