پنجاب میں مزید بارشوں،طوفانی ہواؤں کاالرٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں اور طوفانی ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان کے مطابق  بارشوں آندھی کا سلسلہ 12 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔صوبے  کے بیشتر اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع،مری ،گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر،میانوالی، خوشاب اورنورپور تھل میں آندھی بارش متوقع ہیں۔

ترجمان کے مطابق سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،نارووال ،لاہور،قصور ،اوکاڑہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں  بارش کے امکانات ہیں ۔جنوبی  اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے کے علاوہ ڈی جی خان، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے  الرٹ رہیں۔

Back to top button