پنجاب میں ٹائیگر فورس کا ٹیسٹ رن مکمل، آج سے آپریشنل ہوگی

کورونا ریلیف کے کاموں کےلیے قائم کردہ ٹائیگر فورس کے ٹیسٹ رن مکمل ہونے کے بعد آج پنجاب میں آپریشنل ہوگی اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار باضابطہ آغاز کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کی سافٹ لانچنگ کا تجربہ کامیاب رہا جس میں نوجوانوں نے قومی جذبے کے تحت محنت اور لگن سے ذمہ داری پوری کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار ملک بھر کے نوجوانوں کو مکمل طور پر متحرک کریں گے، ٹائیگر فورس میں طلبہ، سوشل ورکرز، اساتذہ، انجینئرز اور ڈاکٹرز شامل ہوئے ہیں جب کہ صحافی، قانون دان، میڈیکل ورکرز اور این جی اوز سے وابسطہ افراد نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے۔
گزشتہ روز معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوامی نمایندے ٹائیگر فورس کی قیادت کریں گے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیالکوٹ کے تمام ارکان اسمبلی کو بھی خط لکھے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث ملک گیر لاک ڈاؤن میں غریب گھرانوں تک راشن پہنچانے کےلیے رضاکارانہ فورس ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button