پنجاب میں کل سے مزید کئی صنعتیں اور کاروبار کھل جائیں گے

حکومت کی جانب سے پنجاب میں 46روز بعد کل ( ہفتہ) سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث مزید کئی صنعتیں اور کاروبار کھل جائیں گے، تاجروں نے ہفتہ کے روز سے کاروبار کھولنے کےلیے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں جس کےلیے ملازمین کو بھی رابطے کرکے کام پر آنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی اور مزید صنعتوں اور متعلقہ کاروبار کھولنے کے فیصلے پر آج ( ہفتہ ) سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ پائپ ملز، سرامکس، سینٹری ویئرز، پینٹس، الیکٹریکل کیبلز، سوئچ بورڈز، اسٹیل، ایلومینم کی صنعتوں اور دکانوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ ہارڈویئر اسٹورز بھی آج سے کھل جائیں گے، صوبے میں چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں صبح فجر سے شام 5بجے تک کھلی رہیں گی۔ چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں ہفتے میں2 دن بند رہیں گی۔
2دن بندش کا اطلاق پہلے سے کھولی گئی فارمیسی، میڈیکل اسٹورز، دودھ دہی کی دکانوں، کریانہ اسٹوروں، تندوروں، بیکریوں اور دیگر دکانوں پر نہیں ہوگا۔ نئے حکم نامے کے مطابق اسپتالوں کی او پی ڈیز کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی، نعیم میر گروپ کے سیکرٹری جنرل نعیم میر سمیت دیگر تاجر تنظیموں نے عہدیداروں نے حکومت کو کاروبار کھولنے ک لئے مرتب کئے گئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button