پنجاب میں گندم کی بوائی کا ہدف 1کروڑ60لاکھ ایکڑ مقرر

پنجاب میں گندم کی بوائی کا ہدف 1 کروڑ 60 لاکھ ایکڑ مقرر کر دیا گیا۔ محکمہ  زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ 2 کروڑ 56 لاکھ میٹرک ٹن گندم پیداوار کا ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو تصدیق شدہ بیج کے تھیلوں پر 1500 روپے فی بیگ سبسڈی دی گئی ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جدید طریقۂ کاشتکاری کی آگاہی کے لیے 10 ہزار نمائشی پلاٹس لگائے جائیں گے۔

Back to top button