پنجاب میں 7 جون سے اسکولز مکمل طور پر کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر میں نجی و سرکاری اسکولز 7 جون سے مکمل کھل جائیں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں میں پہلی سے نویں جماعت تک کلاسز کا آغاز 7 جون سے ہوگا اور کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کوئی طالب علم لگا تار 2 دن اسکول نہیں آئے گا، کلاسز کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمدرآمد لازمی ہوگا۔واضح رہےکہ پنجاب میں میٹرک اور انٹر کی کلاسز پہلے ہی 31 مئی سے کھل چکی ہیں۔
