پنجاب کی جیلوں میں کرونا پھیل گیا 94 قیدیوں میں وائرس کی تصدیق

صوبہ پنجاب کی 8 جیلوں میں 94 قیدیوں میں کرونا کی تصدیق ہوگئی، قیدیوں کو اسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ کیمپ جیل لاہور میں 59، سیالکوٹ میں 14، گوجرانوالہ جیل میں 7،ڈی جی خان میں 9، بھکر جیل میں 2، فیصل آباد، قصور، حافظ آباد جیل میں ایک ایک قیدی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
جیل حکام کے مطابق قیدیوں کو اسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا،کیمپ جیل لاہور میں مجموعی طور پر527 قیدیوں کےٹیسٹ کرائےگئے،اب تک 438 قیدیوں کی رپورٹ موصول ہوئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ 59 قیدیوں کی رپورٹ مثبت ،379 کی کرونا رپورٹس منفی آئی ہیں، 89قیدیوں کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔کرونا کے زیادہ کیسز آنے پر کیمپ جیل سے 1500 قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کیاگیا۔جیل حکام کے مطابق کیمپ جیل میں 21 مارچ کو پہلے قیدی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو ٹھیک ہوگیا۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 182 کیس سامنےآنے کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 3686 ہوگئی ہے.محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں کرونا کے 182 کیس سامنے آنے کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3686 ہوگئی۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک کل41 اموات ہوئیں،پنجاب میں 702 افراد صحت یاب، 17 مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پنجاب میں کرونا کے 54 ہزار ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں. یاد رہے کہ ملک میں نئے کرونا وائرس COVID 19 کے مریضوں کی تعداد 8275 ہو گئی ہے جبکہ 167 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button