پنجاب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف
انسداد پولیوپروگرام پنجاب کے سربراہ نے پنجاب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف کردیا
انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں پولیو وائرس کی گردش جاری ہے، پنجاب کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے۔
انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ خضر افضال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کا موسم پولیو وائرس کیلئے انتہائی سازگار ہوتاہے، اس موسم میں پولیو پھیلنے کا خدشہ ہے۔پنجاب کے 6 اضلاع میں 3 جون سے انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، مہم کا انعقاد لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، میانوالی اور اوکاڑہ کے اضلاع میں کیا جائے گا۔
خضر افضال کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔