پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش

اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں‌ گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کر دیا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

ملک میں گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت موہن جو دڑو، جیکب آباد، دادو، سبی اور نواب شاہ میں 49 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد، مری، شیخوپورہ، ننکانہ، منڈی بہاءالدین اور سرگودھا سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بادل برسے ایران سے گردآلود مٹی کا طوفان بلوچستان میں داخل ہونے سے کئی علاقوں میں ہائی ٹرانسمیشن لائن کی تاریں گر گئیں جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ٹرانسمیشن لائن کی تاریں گرنے سے ژوب، شیرانی اور لورالائی سمیت کئی اضلاع بھی متاثر ہوئے جبکہ کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں بھی بجلی کا بریک ڈاؤن جاری ہے۔

Back to top button