پنجاب کے 13 اضلاع میں ہفتے میں دو روز اسکول کھولنے کا اعلان

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے 19 اپریل سے 13 اضلاع میں نویں تا بارہویں ہفتے میں دو روز اسکول کھولنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ عید الفطر تک مختلف اضلاع میں پہلی تا آٹھویں جماعت تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے، ان میں کورونا کیسز کی تشویشناک شرح والے اضلاع شامل ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج وزرائے تعلیم کانفرنس فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید تک تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے کلاس ون سے آٹھویں کی کلاسز معطل رہیں گے۔
جن اضلاع میں کلاس آٹھویں تک اسکول بند رہیں گے ان میں لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور شیخوپورہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 19 اپریل 2021 سے ہفتے میں دو روز نویں تا بارہویں جماعت تک کلاسز کےلیے تمام سرکاری و نجی اسکول کھول دیے جائیں گے۔ نویں تا بارہویں جماعت تک کلاسز ہفتے میں دو روز پیر اور جمعرات کو ہوں گی۔ ان اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودہا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور ڈی جی خان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کھولنے کےلیے کورونا کی صورت حال کا دوہفتے بعد 28 اپریل کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت کورونا سے متاثرہ اضلاع میں کلاس ون سے 8 ویں جماعت تک کلاسیں 28 اپریل تک نہیں ہوں گی، 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے تعلیمی ادارے 19 اپریل تک بند رہیں گے، جس کے بعد ان کی کاسز سخٹ ایس او پیز کے تحت ہوں گی، اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیاگیا، جب کہ 28اپریل کو این سی او سی کا اجلاس دوبارہ ہوگا جس مین صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
