پنجاب حکومت کا صوبے میں17 نئے چھوٹے ڈیم بنانے کا فیصلہ

 

 

 

حکومتِ پنجاب نے صوبے میں 17 نئے چھوٹے ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کےلیے آبی گزرگاہوں کو خالی کرانے کی غرض سے تین ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پوسٹ فلڈ انتظامات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ اداروں نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال معمول سے تقریباً 28 فیصد زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔

اجلاس کے دوران پنجاب کے 17 مختلف مقامات پر منی ڈیمز تعمیر کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا جب کہ چنیوٹ میں بند تعمیر کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دریا کے پیٹ میں تعمیرات کا سلسلہ مستقل طور پر بند کیا جارہا ہے۔ انہوں نے انفلیٹ ایبل (Inflatable) ڈیم ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اجلاس میں کالا باغ اور سدھنائی کےمقامات پر آبی ذخائر کی استعداد بڑھانے،پی ڈی ایم اے کی ری سٹرکچرنگ اور 8 نئے ونگ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر،ریجنل ڈیزاسٹر اور ویئر ہاؤس قائم کرنے،ریسکیو 1122 کو فلڈ آپریشن کےلیے جدید ترین آلات مہیا کرنے کی بھی منظوری دی ۔

 

 

Back to top button