پورن اسٹار میا خلیفہ نے شریف زادی بن کر شادی کرلی

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران ماضی قریب میں پورن انڈسٹری کو خیر آباد کہنے والے عریاں فلموں کی سابق اداکارہ، سوشل میڈیا اسٹار اور اسپورٹس اینکر میا خلیفہ نے بالآخر اپنے بوائے فرینڈ سے اچانک شادی کرلی۔
mia khalifa 1200کچھ دن قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ میا خلیفہ نے کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں ہونے والی تباہی کے پیش نظر جون 2020 میں ہونے والی اپنی شادی ملتوی کردی ہے۔ لبنانی نژاد امریکی ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار 27 سالہ میا خلیفہ نے چند ماہ قبل منگنی کی تھی اور جون 2020 میں شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ مگر بعد ازاں دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنی شادی ملتوی کردی تھی۔ لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ انہوں نے لاک ڈاؤن میں خفیہ طور پر محدود لوگوں کی موجودگی میں شادی کرلی ہے۔ میا خلیفہ نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے منگیتر روبرٹ سینڈبرگ کے ساتھ قرنطینہ کرلیا تھا اور اس دوران وہ سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز بھی پوسٹ کرتی نظر آئیں۔ میا خلیفہ نے انسٹاگرام پر حال ہی میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد یہ لگتا ہےکہ میا خلیفہ نے اپنے دوست رابرٹ سینڈ برگ سے شادی کرلی ہے۔ ویڈیو میں وہ باتھ روب پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ جبکہ رابرٹ سینڈ برگ یعنی ان کے بوائے فرینڈ صوفے پر سوئے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ کہیں گے کہ یہ تو نارمل معاملات لگتے ہیں۔ لیکن اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے میا نے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرے چھٹی کے دن میرے ساتھ اس طرح ہینگ آؤٹ کررہے ہیں۔ اس کیپشن کے بعد سے میا خلیفہ کے مداح یہی اندازہ لگا رہے ہیں کہ میا نے بوائے فرینڈ سینڈ برگ سے شادی کرلی ہے کیونکہ ویڈیو کیپشن میں میا اپنے بوائے فرینڈ رابرٹ سینڈ برگ کو شوہر کہہ کر مخاطب کیا ہے۔
mia khalifa followers on instagramمیا نے حال ہی میں اپنے مسیحی مداحوں کو ایک پوسٹ کے ذریعے ایسٹر کی مبارکباد بھی دی تھی جس میں ان کے ساتھ روبرٹ سینڈبرگ بھی موجود تھے۔
ماضی میں پورن انڈسٹری میں کام کرنے والی میا خلیفہ انتہائی کم وقت میں دنیا بھر میں اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مشہور ہوگئی تھیں اور انہیں نمبر ون پورن اداکارہ بھی قرار دیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں انھوں نے پورن انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ فحش فلم انڈسٹری چھوڑنے کے بعد میا خلیفہ نے بطور سوشل میڈیا اسٹار کام کا آغاز کیا اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختلف برانڈز کی تشہیر کرنا شروع کی اور ساتھ ہی انہوں نے اسپورٹس اینکر کے طور پر بھی کام کرنا شروع کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سابق پورن اداکارہ نے بتایا تھا کہ فحش انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد جہاں انہیں انکے اپنے اہل خانہ نے دور کرتے ہوئے ان سے لاتعلقی کر لی تھی وہیں انہیں سماج میں بھی نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ لہذا انہوں نے پورن اندسٹری سے علیحدگی اختیار کرلی۔ خیال رہے کہ لبنان سے تعلق رکھنے والے کیتھولک مسیحی خاندان میں پیدا ہونے والی میا خلیفہ انتہائی کم عمری میں اہل خانہ سمیت امریکا منتقل ہوگئی تھیں، جہاں انہوں نے 2014 کے اختتام اور 2015 کے آغاز کے دوران فحش فلموں میں کام کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئیں، جس کے بعد انہوں نے انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button