پولیس کا پی ٹی آئی کے مظاہرین پر دھاوا، عامر مغل سمیت متعدد گرفتار

اسلام آباد پریس کلب کے باہر پولیس کا پی ٹی آئی کے مظاہرین پردھاوا،عامر مغل سمیت متعدد کارکن گرفتار کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پریس کلب کے باہر تحریک انصاف کے کارکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے مظاہرہ کررہے تھے ۔اسلام آباد پولیس نے صدر پی ٹی آئی عار مسعود مغل سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب اج جمعہ نماز کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پی ٹی ائی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام اباد پولیس کی بھاری نفری پریس کلب کے باہر پہنچ گئی جس میں خواتین پولیس اہلکاروں سمیت قیدی وینز بھی شامل تھیں۔
پی ٹی آئی نے جی سکس ون سے اپنی ریلی شروع کی جس کی قیادت اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے ایم این اے کے امیدوار شعیب شاہین اور صدر عمار مسعود مغل کر رہے تھے۔ سینکڑوں کی تعداد پی ٹی آئی مظاہرین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حق میں نعرے لگاتے پریس کلب کے سامنے پہنچے تو وہاں پر موجود پولیس نے پکڑ دھکڑ شروع کر دی اور صدر اسلام آباد عامر مغل اور سیکرٹری جنرل تنویر قاضی سمیت آٹھ کارکنوں کو گرفتار کر کے قیدی وین میں تھانے منتقل کر دیا ۔
شعیب شاہین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کی کارروائی کے بعد پی ٹی آئی کارکنان وہاں سے غائب ہو گئے۔
