پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث  4دہشت گرد ہلاک

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم فیضان بٹ کو دوران تفتیش اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ کی برآمدگی کے لیے کرول جنگل لیجایا گیا، فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے 2 پسٹل اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کیے، برآمدگی کے دوران فیضان کے 5 سے 6 ساتھیوں نے حملہ کردیا۔

حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر سیدھا فائرنگ کی، سی ٹی ڈی ٹیم نے بھی اپنے دفاع میں فائرنگ کی، فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گرد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، موقع سے 2 کلاشنکوف ایک پستول قبضہ میں لے لیا گیا۔

Back to top button