پولیس گردی پرڈی آئی جی سی آئی اے لیاقت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم پر ڈاکٹرز ہسپتال میں سی آئی اے پولیس کے دھاوے کے واقعہ کے بعد ڈی آئی جی سی آئی اے لیاقت علی ملک کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ڈی آئی جی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اتوار کی رات لاہور کے ایک ڈاکٹرز ہسپتال میں تشویشناک واقعہ پیش آیا جہاں سی آئی اے پولیس اہلکاروں نے دھاوا بولا اور ڈاکٹرز سمیت ہسپتال کے دیگر عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
