پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

پٹرولیم ڈویژن نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی ہے جس کے مطابق پٹرول پچاس پیسے جبکہ ڈیزل ڈھائی روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

وزارت خزانہ کو پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے ارسال کردہ  تجاویز موصول ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے  جبکہ پیٹرول کے نرخوں میں50 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں  ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے

قیمتوں میں اضافہ بارے حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کرے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عمل 16 اگست سے ہوگا

Back to top button