پٹرول کی قیمت میں 20روپے کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پریشان حال عوام کےلیے بڑی خوش خبری آئی ہے، پیٹرول کی قیمتوں پر عوام کو 20 روپے سے زائد کا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ حکومت نے رواں ماہ 28 ڈالر 51 سینیٹ فی بیرل تیل خریدا تھا۔ درآمدی تیل کی لاگت 36 ڈالر 33 سینٹ فی بیرل بنتی ہے۔
پٹرول کی فی لیٹر قیمت 35 روپے 25 پیسے بنتی ہے۔ حکومت پیٹرول پر 35 روپے ٹیکس وصول کرتی ہے۔ ٹیکس شامل کرکے پٹرول کی قیمت 70 روپے 25 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔ جب کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت عوام کےلیے 97 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔ لہٰذا امید ظاہر کی جارہی ہے کہ عوام کو پٹرول پر 20 روپے سے زائد کریں دیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے کاروبار زندگی جزوی طور پر بحال ہوگئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بھی قدرے بہتری آنے کے امکانات ہیں، ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل ترسیل جاری ہے، آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے نتیجے میں ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت کم ہوگئی تھی جس کے باعث اپریل میں خام تیل، پٹرول اور ڈیزل کی درآمد معطل کردی گئی جب کہ بعض مقامی ریفائنریوں کو بھی اپنی پیداواری سرگرمیاں معطل کرنا پڑیں، تاہم اب پٹرولیم مصنوعات اور خاص کر ڈیزل و پٹرول کی کھپت میں بہتری آنے کے امکانات ہیں۔
دوسری جانب وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کےلیے بھی تمام تر ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔ بائیکو ریفائنری نے اپنی پیداواری سرگرمیاں دوبارہ بحال کردی ہیں جب کہ پاکستان ریفائنری میں بھی پیداوار کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button