پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا محتاط آغاز، 85رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم دو وکٹوں سے محروم ہو چکی ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز عابد علی اور شان مسعود نے محتاط انداز اپنایا اور ابتدائی اوورز میں انگلش باؤلرز کا امتحان لیتے ہوئے انہیں وکٹ سے محروم رکھا۔تاہم 16ویں اوور کی پہلی گیند پر جوفرا آرچر نے عابد علی کی وکٹیں بکھیر دیں جنہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 16رنز بنائے۔ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ کپتان اظہر علی کھاتا کھولے بغیر ہی کرس ووکس کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیر لانے کے جرم میں آؤٹ قرار پائے۔
5f2ab2b10958a
43رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد شان مسعود کا ساتھ دینے بابر اعظم آئے اور دونوں کھلاڑی اب تک تیسری وکٹ کے لیے 42رنز جوڑ کر اسکور کو 85رنز بنا چکے ہیں۔پاکستان نے اب تک پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 85رنز بنائے ہیں، شان مسعود 37 اور بابر اعظم 25 رنز پر کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس کا سکا اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
5f2a81f7334c2
اظہر علی نے کہا کہ ہم دو اسپنرز اور تین فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، شاداب خان کو بحیثیت آل راؤنڈ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، ہم سہولیات کی فراہمی پر انگلش کرکٹ کے شکر گزار ہیں اور سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے والی ٹیم کو برقررا رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی۔
5f2a81f6efd79
انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ بین اسٹوکس مکمل فٹ نہیں ہیں اور انہیں کھلانا بڑا رسک ہے لیکن ان کے رنز ہمارے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں اور وہ ڈریسنگ روم کا اہم حصہ ہیں۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: اظہر علی(کپتان)، شان مسعود، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ۔
انگلینڈ: جو روٹ(کپتان)، ڈوم سبلی، رورے برنز، بین اسٹوکس، اولی پوپ، جوز بٹلر، کرس ووکس، ڈوم بیس، اسٹورٹ براڈ، جوفرا آرچر اور جیمز اینڈرسن۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث دنیا کی دیگر چیزوں کی طرح کھیلوں کی سرگرمیاں بھی تقریباً پانچ ماہ تک معطل رہیں اور کرکٹ کے میدان بھی سونے پڑے رہے۔

تاہم ویسٹ انڈیز نے اپنی ٹیم انگلینڈ بھیجنے کی ہامی بھری جس کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہوئیں اور انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیاب تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی،

پاکستان کی ٹیم بھی مارچ میں پاکستان سپر لیگ کے التوا کے بعد سے کوئی سیریز نہ کھیل سکی لیکن انگلینڈ نے دورے کے لیے گرین شھگنل دے کر پاکستان کی سیریز کی سرگرمیاں بحال کیں اور قومی ٹیم اب انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button