پہلا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

آئرلینڈ نے پاکستان کو  3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آئرلینڈ نے پاکستان کا 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹیمیچ میں آئرش کپتان پال اسٹرلنگ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، کپتان بابراعظم نے 57 اور افتتاحی بلے باز صائم ایوب نے 45 رنز بنائے، افتخار احمد 15 گیندوں پر جارحانہ اننگ کھیلی اور 37 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ فخر زمان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ اعظم خان اور شاداب خان صفر پر پویلین واپس ہوئے جب کہ محمد رضوان ایک رن بنا سکے۔

آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آئرلینڈ نے پاکستان کا 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، اینڈی بالبرینی نے 77 رنز کی ذمہ درانہ اننگز کھیلی،اننگز میں  2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

آئرلینڈ کی ابتدائی دو وکٹیں جلدی گر گئیں لیکن پھر اوپنر اینڈی بیلبرنی اور ہیری ٹیکٹر نے عمدہ شراکت قائم کرکے ٹیم کی کامیابی کی راہ ہموا کی۔

یاد رہے کہ آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں شکست دی ہے۔

آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 12 اور تیسرا 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Back to top button