پہلی سہ ماہی، ترسیلات زرمیں 6.1 فیصد کمی ریکارڈ

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر میں 6.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی سے ستمبر ترسیلات زر 8.2 ارب ڈالر جبکہ رواں سال 7.7 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جولائی تا ستمبر برآمدات میں 5.5 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 7.9 فیصد کی کمی ہوئی ہیں۔

آؤٹ لک کے مطابق ایف بی آر محصولات میں جولائی سے ستمبر 17 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ نان ٹیکس آمدنی میں گزشتہ مالی سال اسی عرصے کی نسبت 47.4 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال زرعی شعبے کو قرضوں میں 31.5 فیصد کا اضافہ ہوااور جولائی سے ستمبر افراط زر کی شرح 25.1 فیصد جبکہ ستمبر میں 23.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Back to top button