پہلی ششماہی،پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں273 ارب51کروڑکا اضافہ ریکارڈ

مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 273 ارب51کروڑکااضافہ ریکارڈ ہواہے۔
جولائی تا دسمبر2025 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں822 ارب 93کروڑر وپےوصول کیےگئے جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تادسمبر2024 میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی549 ارب41 کروڑ روپے تھی۔
وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پیٹرول پر لیوی 4 روپے 65 پیسے اضافےکے بعد فی لیٹر 84 روپے 27 پیسے کردی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 80 پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر 76 روپے 21پیسے مقررکی گئی ۔
وفاقی حکومت کی جانب سےرواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کاربن لیوی کی مد میں25 ارب48 کروڑ روپے کی الگ وصولی کی گئی۔
